ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تائیوان کی صدر کا دورہ جنوبی امریکا، امریکا میں اسٹاپ پر بیجنگ برہم

تائیوان کی صدر کا دورہ جنوبی امریکا، امریکا میں اسٹاپ پر بیجنگ برہم

Sat, 07 Jan 2017 17:18:00  SO Admin   S.O. News Service

بیجنگ7جنوری(آئی این ایس انڈیا)تائیوان کی صدر تسائی اِنگ وین جنوبی امریکا کے دورے پر روانہ ہو گئی ہیں، جب کہ جاتے اور واپسی پر امریکا میں ان کے مجوزہ ٹرانزٹ پر بیجنگ حکومت نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے اس دورے میں تائیوانی صدر ہونڈوراس، نِکاراگووا، گوئٹے مالا اور ایل سلواڈور جائیں گی۔ اس سفر پر روانگی سے قبل تسائی اِنگ وین نے کہا کہ اس دورے کا مقصد بین الاقوامی برادری کو یہ باور کروانا ہے کہ وہ تعاون کے لیے ایک بااعتماد ملک ہے۔ اپنے اس دورے پر جاتے ہوئے اور واپسی پر تائیوانی صدر ہیوسٹن اور سین فرانسِسکو میں رکیں گی، اس پر بیجنگ حکومت کو سخت اعتراضات ہیں۔
 


Share: